Thousands of years ago, a king ruled a kingdom.
His kingdom was spread over a wide area. He had a very special minister whom the king trusted a lot. He would do whatever advice he had to do about his kingdom.
One day, the king did not know what happened in his heart. He asked the minister what was the greatest desire of your life. The minister was very surprised at this question, King Salamat, I only wish that my life would be spent in your service. The king smiled after listening to him. I have full faith in your loyalty. So leave it alone, tell me your greatest wish in life.
The minister remained silent for a while and then humbly said, King Salam, you are the owner of a very big and wonderful kingdom, I am very jealous of you and sometimes I think that if I were the owner of only one-tenth of your kingdom, how lucky I would be. The king laughed uncontrollably after hearing this. If you are talking about the tenth part, if I give you half of my kingdom, how will it be? The minister was shocked to hear this, King Salamat, you are our Sultan, so we sacrificed our lives for you. What are you talking about?
The king called the scribe and issued two decrees. The first decree was that half of my kingdom should be named after this minister.
And the second decree was that this minister should be beheaded. The minister was very worried after seeing all this. King Salamat have mercy on me I have served you all my life.
I expressed my wish only on your request, don't punish me.
The king said, "Listen to me carefully. I am giving you thirty days' respite. In these thirty days, you have to find answers to three questions." If you are successful, the second decree will be canceled, that is, the decree of death and you will get half of the kingdom, and if you fail, according to the second decree, you will be beheaded after thirty days.
Now listen to me carefully?
The first question is what is the greatest truth of human life.
The second question is what is the biggest deception of human life.
And the third question is what is the biggest weakness of human life.
The king asked him the three questions and said, "Go find the answers to these questions and come to me within thirty days. Your time has begun."
Now the poor minister would not have died. He was dedicated to finding answers to these questions. Now he was the minister. But no one's answer did not please the minister's heart.
As time passed, his anxiety was increasing.
He was feeling the sword of death hanging on his neck. When he did not talk to the wise, he left his home and went in search of a poor man.
For several days, he sifted the dust of the forest and mountains and wandered in the valleys. Wherever he found an elderly or good man, he would reach him, but no one could help him. His feet had blisters, his beard had grown, his hair had become irregular, now he did not look like a minister from anywhere. He did not even know how quickly a month passed. He took the way back on the last day of the month. The answer was that he lay down in the shade of a tree to rest a little. Finally, you reached the right place and heard a voice.
The answers to your three questions are only with me. Hearing this voice, the minister jumped helplessly. As if his body was alive, he looked back and saw a fakir sitting in the shade of a tree. He had a dog drinking milk in a pot.
How did you know that I am looking for the answers to the questions? You asked the minister. That poor man smiled.
Which was found only by the very close people of the king. There was a time when I was a very close minister of the king like you and I also made the same mistake that you have done, so you could not find the answers to the questions, but how did the king leave you alive? had received the correct answers of.
And the king had also given me half of his kingdom according to his promise, but I had torn the butt of this kingdom and handed it over to the king so that this kingdom would be blessed for you and he himself came and sat in this Kotia.
The minister was listening to him with surprise. He thought in his heart that he is so stupid that he has left the kingdom and become a pauper, but it was not to regret his stupidity but to save his life. Answer the questions. The fakir said, "I help you, I will give you the answer to the first two questions, but for the third answer, you will have to pay the price. I am ready to pay any price to save my life. The minister immediately said."
Faqir said, listen to the answer to the first question. The greatest truth in life is death. Everyone has to face it. No matter how powerful the rich or influential is, he cannot escape from this truth. And the answer to the second question is that the biggest deception of human life is life.
Each of us considers life as eternal and falls under its illusion. Both of them seemed right to the minister, there was truth in the words of the fakir, they could not be denied.
Well, what is your condition for the third question? The minister asked in a low voice.
To get the answer to the third question, you will have to drink this milk left by the dog. The minister sweated on his forehead. He did not expect that how can anyone drink the leftover milk of the dog. Now there are only two ways, it is the door of the palace in front, it is the door of your death, go and the royal executioner will cut your head from your body, but if you want to live now and become the owner of half of the kingdom, then you will have to drink this milk.
The decision is in your hands now.
The minister fell into thought, on one side was his life and half of the kingdom.
The minister thought, on one side was his life and half of the kingdom and on the other side was the sacrifice of self-respect. The dog's leftover milk was very difficult. I drank all that milk.
Who is forced to drink the dirty cup of self-interest by sinking into the mire of his desires.
ہزاروں سال پہلے کی بات ہے کسی سلطنت پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔
اس کی سلطنت بڑے وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی تھی
اس کا ایک نہایت خاص وزیر تھا جس پر بادشاہ بہت اعتماد کرتا تھا۔
اپنی سلطنت کے بارے جو بھی مشورہ کرنا ہوتا وہ اسی سے ہی کرتا۔
ایک دن بادشاہ کے دل میں پتہ نہیں کیا آیا اس نے وزیر سے پوچھا کہ تمھاری زندگی کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے۔
وزیر اس سوال پر بڑا حیران ہوا بادشاہ سلامت میری تو بس یہی خواہش ہے کہ آپ کی خدمت میں ہی میری زندگی گزر جائے۔
بادشاہ اس کی بات سن کر مسکرایا مجھے تمھاری وفاداری پر پورا یقین ہے۔
اس لیے اس بات کو رہنے دو مجھے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش بتاؤ۔
وزیر تھوڑی دیر خاموش رہا پھر عاجزی سے بولا بادشاہ سلامت آپ ایک بہت بڑی اور شاندار سلطنت کے مالک ہیں،
مجھے آپ پر بڑا رشک آتا ہے اور کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ اگر میں آپ کی سلطنت کے صرف دسویں حصّے کا ہی مالک ہوتا تو کتنا خوش نصیب ہوتا بادشاہ یہ سن کر بے اختیار ہنس پڑا تم دسویں حصّے کی بات کر رہے ہو اگر میں اپنی آدھی سلطنت ہی تمھیں دے دوں تو کیسا رہے گا۔
وزیر یہ بات سن کر گھبرا گیا بادشاہ سلامت آپ تو ہمارے سلطان ہیں آپ کیلئے تو ہماری جان بھی قربان یہ آپ کیسی بات کر رہے ہیں بادشاہ نے کہا میں بلکل سنجیدہ ہوں اگر تم آدھی سلطنت کے مالک بننا چاہتے ہو تو تمہیں ایک آزمائش سے گزرنا پڑے گا۔
بادشاہ نے کاتب کو بلایا اور دو فرمان جاری کر دئیے پہلا فرمان یہ تھا کہ میری آدھی سلطنت اس وزیر کے نام کر دی جائے۔
اور دوسرا فرمان یہ تھا کہ اس وزیر کا سر قلم کر دیا جائے وزیر یہ سب دیکھ کر بڑا پریشان ہوگیا۔
بادشاہ سلامت مجھ پر رحم کریں میں نے ساری زندگی آپ کی خدمت کی ہے۔
میں نے تو آپ کے کہنے پر ہی اپنی خواہش بیان کی تھی آپ مجھے یہ سزا نہ دیں
بادشاہ نے کہا کہ میری بات غور سے سُنو میں تمھیں تیس دن کی مہلت دے رہا ہوں ان تیس دنوں میں تم نے تین سوالوں کے جواب تلاش کرنے ہیں۔
اگر تم کامیاب ہو گے تو دوسرا فرمان کینسل ہو جائے گا یعنی موت کا فرمان اور تمھیں آدھی سلطنت مل جائے گی اور اگر تم ناکام ہو گئے تو دوسرے فرمان کے مطابق تیس دن بعد تمھارا سر قلم کر دیا جائے گا۔
اب غور سے میری بات سنو؟
پہلا سوال یہ کہ انسان کی زندگی کی سب سے بڑی سچائی کیا ہے۔
دوسرا سوال ہے کہ انسان کی زندگی کا سب سے بڑا دھوکہ کیا ہے۔
اور تیسرا سوال ہے کہ انسان کی زندگی کی سب سے بڑی کمزروی کیا ہے۔
بادشاہ نے تینوں سوال اسے تمھائے اور کہا کہ جاؤ ان سوالوں کے جواب تلاش کر کے تیس دن کے اندر اندر میرے پاس آؤ تمھارا وقت شروع ہوگیا ہے۔
اب وزیر بیچارہ مرتا کیا نا کرتا وہ ان سوالوں کے جواب تلاش کرنے کی لگن میں لگ گیا اب وہ تھا تو وزیر اس نے دارالحکومت کے دانشمندوں مفکروں اور ذہین لوگوں کو بلایا اکٹھا کیا اور وہ سوال ان کے سامنے رکھ دئیے ان سب نے اپنی اپنی عقل سمجھ اور تجربے سے ان سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کی لیکن کسی کا جواب وزیر کے دل کو نہ بھایا ہر روز وہ نئے لوگوں کو بلاتا سوال ان کے سامنے رکھتا لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی وہ ایک سوال کا جواب بھی فائنل نہیں کرسکا۔
جوں جوں وقت گزرتا جا رہا تھا اس کی پریشانی بڑھتی جا رہی تھی،
موت کی تلوار اسے اپنی گردن پر لٹکتی ہوئی محسوس ہو رہی تھیں جب دانشمندوں سے بات نا بنی تو وہ اپنا گھر بار چھوڑ کر کسی فقیر کسی اللہ والے کی تلاش میں نکل پڑا کہ شاید انہی کے پاس سے اسے اپنی مشکل کا حل مل جائے کئی دنوں تک وہ جنگل اور پہاڑوں کی خاک چھانتا رہا وادیوں میں گھومتا رہا جہاں کہیں بھی اسے کسی بزرگ کسی نیک آدمی کا پتہ چلتا وہ اس کے پاس پہنچ جاتا لیکن کوئی بھی اس کی مدد نہ کر سکا دن رات سفر کر کر کے اس کی حالت خراب ہوچکی تھی اسے اپنی وزارت بھول چکی تھی اس کے جوتے پھٹ گئے تھے اس کے پاؤں میں چھالے پڑ گئے تھے داڑھی بڑھ گئی تھی بال بے ترتیب ہوگئے تھے اب وہ کہیں سے بھی وزیر نہیں لگتا تھا ایک مہینہ کتنی جلدی گزر گیا اسے پتہ بھی نہیں چلا مہینے کے آخری روز اس نے واپسی کی راہ لی اسے یقین ہوگیا تھا کہ آج اس کی زندگی کا آخری دن ہے محل کے پاس پہنچتے پہنچتے اس کی ہمت جواب دے گئی تھی وہ تھوڑا آرام کرنے کے لیے ایک درخت کی چھاؤں میں جیسے لیٹ سا گیا آخر آپ صحیح جگہ پر پہنچ ہی گئے اس ایک آواز آئی۔
آپ کے تینوں سوالوں کے جواب صرف میرے ہی پاس ہیں یہ آواز سن کر وزیر بے اختیار اچھل پڑا اس کے جسم میں تو جیسے جان آگئی تھی اس نے پلٹ کر دیکھا اس کے سامنے ایک فقیر تھا جو درخت کی چھاؤں میں بیٹھا ہوا تھا اس کے ہاتھ میں سوکھی روٹی تھی جسے وہ پانی میں ڈبو ڈبو کر کھا رہا تھا اس کے پاس ہی ایک کتا تھا جو برتن میں دودھ پی رہا تھا۔
تمھیں کیسے پتہ چلا کہ میں سوالوں کے جواب ڈھونڈ رہا ہوں کون ہو تم وزیر نے پوچھا وہ فقیر مسکرایا اس نے اپنی بوسیدہ سی چادر اٹھائی جس پر وہ بیٹھا ہوا تھا اس چادر کے نیچے ایک انتہائی بیش قیمتی لباس تھا جو صرف بادشاہ کے انتہائی مقرب لوگوں کو ہی ملتا تھا جناب ایک وقت تھا کہ میں بھی آپ کی طرح بادشاہ کا انتہائی قریبی وزیر تھا اور مجھ سے بھی وہی غلطی ہوگئی تھی جو آپ نے کی ہے تو تم بھی سوالوں کے جواب تلاش نہیں کر سکے لیکن بادشاہ نے تمھیں زندہ کیسے چھوڑ دیا وزیر نے پوچھا نہیں جناب مجھے ان سوالوں کے صحیح جواب مل گئے تھے
اور بادشاہ نے اپنے وعدے کے مطابق اپنی آدھی سلطنت بھی مجھے دے دی تھی لیکن میں نے اس سلطنت کے پروانے کو پھاڑ کر بادشاہ کے حوالے کر دیا تھا کہ یہ سلطنت آپ کو ہی مبارک ہو اور خود اس کوٹیا میں آ کر بیٹھ گیا۔
وزیر حیرت سے اس کی بات سن رہا تھا اس نے دل ہی دل میں سوچا کہ یہ کتنا بے وقوف ہے کہ بادشاہت چھوڑ کر فقیر بنا بیٹھا ہے لیکن یہ اس کی حماقت پر افسوس کرنے کا نہیں تھا بلکہ اپنی جان بچانے کا تھا وہ اس فقیر کے قدموں میں گر گڑگڑانے لگا مہربانی کر کے میری زندگی بچا لو مجھے ان سوالوں کے جواب دے دو فقیر نے کہا کہ میں تمھاری مدد کرتا ہوں پہلے دو سوالوں کے جواب میں تمھیں مفت دے دیتا ہوں لیکن تیسرے جواب کے لئے تمھیں قیمت ادا کرنی پڑے گی میں اپنی جان بچانے کیلئے ہر قیمت دینے کو تیار ہوں وزیر فوراً بولا
فقیر بولا پہلے سوال کا جواب سنو زندگی کی سب سے بڑی سچائی موت ہے ہر کسی کو اس کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے کوئی چاہے کتنا بھی طاقتور امیر یا اثرورسوخ والا کیوں نہ ہو وہ اس سچائی سے نہیں بچ سکتا۔
اور دوسرے سوال کا جواب یہ کہ انسانی زندگی کا سب سے بڑا دھوکہ زندگی ہے،
ہم میں سے ہر کوئی ہی زندگی کو دائمی سمجھ کر اس کے دھوکے میں آجاتاہے۔
وہ دونوں ہی جواب وزیر کو صحیح لگے تھے فقیر کی باتوں میں سچائی تھی ان کو جھٹلایا نہیں جا سکتا تھا۔
اچھا تو تیسرے سوال کیلئے تمھاری کیا شرط ہے وزیر نے آہستہ آواز میں پوچھا فقیر نے مسکراتے ہوئے کتے کے سامنے سے دودھ کا برتن اٹھا اور وزیر کے سامنے رکھ دیا۔
تیسرے سوال کا جواب حاصل کرنے کیلئے تمھیں کتے کا بچا ہوا یہ دودھ پینا پڑے گا وزیر کے ماتھے پر پسینہ آگیا اسے اس بات کی توقع نہیں تھی کتے کا بچا ہوا دودھ بھلا کوئی کیسے پی سکتا ہے اس نے نفرت سے دودھ کی طرف دیکھا اور پیچھے ہٹ گیا فقیر اس کی حالت دیکھ کر مسکرانے لگا تمھارے پاس اب دو ہی راستے ہیں وہ سامنے محل کا دروازہ ہے تمھاری موت کا دروازہ ہے جاؤ اور شاہی جلاد تمھارا سر تن سے جدا کر دے گا لیکن اگر تم ابھی جینا چاہتے ہو اور آدھی سلطنت کے مالک بھی بننا چاہتے ہو تو پھر تمھیں یہ دودھ پینا ہی پڑے گا فیصلہ اب تمھارے ہاتھ میں ہے۔
وزیر سوچ میں پڑ گیا ایک طرف اس کی جان اور آدھی سلطنت تھی
اور دوسری طرف عزت نفس کی قربانی تھی کتے کا بچا ہوا دودھ تھا دونوں کام ہی بڑے مشکل تھے کتنی دیر وہ سوچتا رہا آخر جان اور مال جیت گیا اور عزت نفس ہار گئی اس نے وہ دودھ کا پیالہ اٹھایا اور آنکھیں بند کر کے منہ سے لگا لیا ایک ہی سانس میں وہ سارا دودھ پی گیا۔
اب مجھے تیسرے سوال کا جواب بتاؤ
فقیر نے اس کی حالت دیکھ کر ایک کہکہ لگا دیا اور بولا تمھارے اس عمل میں ہی تمھارے سوال کا جواب ہے انسان کی سب سے بڑی کمزروی اس کی غرض ہے اپنی غرض اپنے مطلب کیلئے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے کتے کا بچا ہوا دودھ بھی پی سکتا ہے۔
اور یہی وہ سچ ہے جس نے مجھے سلطنت کا پروانہ پھاڑ کر اس کٹیا میں رہنے پر مجبور کردیا میں جان گیا تھا کہ جوں جوں میں زندگی کے دھوکے میں آؤں گا اور موت کو فراموش کرتا جاؤں گا اتنا ہی میں غرض کی دلدل میں پھنستا چلا جاؤں گا اور مجھے ہر روز اس دلدل میں سانس لینے کیلئے غرض کو غلیظ دودھ پینا پڑے گا تم بھی اگر زندگی کی تلخ حقیقتوں کو جان لو گے تو تمھاری زندگی بھی اچھی گزرے گی وزیر شرمندگی کی حالت میں فقیر کی کٹیا سے باہر نکل آیا اور بادشاہ کے محل کی طرف چل پڑا فقیر کی باتیں اس کے ذہن میں گھوم رہی تھیں اپنی عزت نفس کی قربانی دے کر اسے اپنے گھٹیا پن کا احساس ہو رہا تھا اسے لگتا تھا کہ اس نے کوئی بہت بڑا جرم کیا ہے اسے اپنی ذات سے نفرت محسوس ہو رہی تھی دوستو اس کہانی سے ہمیں ایک بہت ہی بڑا سبق ملتا ہے ہمیں زندگی کے ان بنیادی سوالوں پر ضرور غور کرنا چاہیے کہ ہم لوگ کہیں زندگی کے دھوکے میں آکر غرض کے پیچھے تو نہیں بھاگ رہے۔
ہم کہیں اپنی موت کو فراموش تو نہیں کر بیٹھے ہم کہیں اس کہانی کے وزیر تو نہیں بن گئے
جو اپنی خواہشات کی دلدل میں دھنس ک
ر غرض کا غلیظ پیالہ پینے پر مجبور ہے۔