انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈ کھلاڑی بین سٹوکس پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے باقی دو ٹیسٹوں میچوں میں اپنی گھریلو وجوہات کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکیں گے۔
انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ کی طرف سے سامنے آنے والے بیان میں پاکستان کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچوں کی عدم دستیابی کو اعلان پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف ڈرمائی کامیابی کے اگلے دن یعنی اتواور کو کیا گیا۔
بین سٹوکس موجودہ انگلش ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہوں ے پاکستان کے خلاف اس جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیا کی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انہوں نے جو روٹ کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت بھی کی تھی۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کےہ مطابق انتیس سالہ بین سٹوکس اس ہفتے نیوز لینڈ جا رہے ہیں۔
بین سٹوکس نیوز لینڈ میں پیدا ہوئے تھے جہاں ان کے والدین سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں۔
انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف جمعرات 13 اگست اور جمہ 21 اگست سے کھیلے جانے والے میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے اس کے علاوہ کوئی تفصیل فراہم نہیں کی ہے تاہم ان نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے نمائندے ان کی نجی زندگی اور خاندان کا احترام کریں گے۔